شیخ صاحب : کل میں نے 20 لاکھ مانگا تھا مگر اب تم 1 کروڑ دو گے اور اگر نہیں دو گے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کچھ ہفتے قبل انعامو وینس نے علاقہ کے ایک کاروباری شخص کو کس قسم کی وارننگ دی تھی ؟ ستمبر کے اواخر میں انعامو وینس نے علاقہ کے ایک فیکٹری اونر کو فون کرکے بھتہ کا مطالبہ کیا تھا شیخ صاحب سے غلطی یہ ہوئی کہ انعامو کی وائس مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو دے دی جنہوں نے اسے اپلوڈ کردیا ۔مقصد یہ تھا کہ اہل علاقہ اور پولیس جان لے انعامو وینس بھتہ مانگ رہا ہے ۔شیخ صاحب کی اس گستاخی کی اطلاع انعامو وینس کو بھی ہو گئی اس نے پھر شیخ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اپنے بندوں کو آرڈر جاری کیا جنہوں نے فیکٹری کےمین گیٹ پر فا۔ئیرنگ کرکے وارننگ دی ، اس پر شیخ صاحب کی بس ہو گئی انہوں نے انعامو کو پیغام بھیجا کہ میں 20 لاکھ روپے دینے کو تیار ہوں کب اور کہاں بھیجنے ہیں حکم کرو ، اس پر انعامو نے بھی پوزیشن بدلی اور کہا ، شیخ جی آپ سمجھے تھے انعامو کی وائس پبلک میں چلی گئی تو پتہ نہیں سوشل میڈیا اور پولیس کیا توپ چلا لیں گے ، مجھے تو کوئی پرواہ نہیں لیکن اب میں نے ذرا سا اشارہ کیا اور تمہاری پھٹ کر گلے میں آگئی ہے ۔ چلو معاف کیا مگر اب تم 20 لاکھ نہیں ایک کروڑ کا بندوبست کرو ۔ کیونکہ تمہارے اوپر 5 گنا جرمانہ لگنا ضروری ہے تاکہ آئندہ تم یاد رکھو انعامو کے خلاف چلنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ، اور شیخ جی : یاد رکھنا پیسے دینے تک فیکٹری لاک ڈاؤن رکھنا غریب مزدوروں کو کام پر نہ بلانا میں نہیں چاہتا کوئی ناحق مارا جائے ، آج فا۔ئیرنگ ہوئی ہے پیسے نہیں دو گے تو بہت کچھ ہو گا ۔ پیسے دو اور اپنا کام بے فکر ہو کر جاری رکھنا لیکن یاد رکھنا ایک کروڑ سے ایک روپیہ کم نہیں ، یہ اب انعام وینس کی ضد ہے ۔۔۔۔۔ اللہ اکبر ، شیخ صاحب بھی ادھر ، فیکٹری بھی قائم دائم ، وہاں کام بھی زورشور سے جاری لیکن بڑے بول بولنے والا انعامو وینس قبر میں جا سویا ہے
Comments
Post a Comment