سموگ کے باعث چھٹیوں کی جھوٹی افواہیں ,صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سکولوں میں اضافی چھٹیوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکولوں میں کوئی اضافی چھٹیاں دینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:’’اس سال بورڈ امتحان نہیں ہوگا‘‘وزیر تعلیم رانا سکندر نے بڑا اعلان کر دیا دوسری جانب پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا،رواں سال پانچویں جماعت کے طلباء کا باقاعدہ امتحان لینے کے بجائے صرف اسیسمنٹ ہوگی جبکہ پانچویں جماعت کے لیے آئندہ تعلیمی سال 2027-28 سے بورڈ کی طرز پر باقاعدہ امتحانی نظام متعارف کروایا جائے گا۔ آٹھویں جماعت کے چار بڑے مضامین کے امتحانات سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہوں گے، آٹھویں جماعت کے امتحانات کے لیے خصوصی ای شیٹس اور آن اسکرین مارکنگ کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ پرچوں کی جانچ بھی آن اسکرین مارکنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہر سال آٹھویں جماعت کے امتحانات میں 30 لاکھ سے زائد طلباء شرکت کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق فیصلے کا مقصد کم عمر طلبہ کو امتحانی دباؤ سے بچانا اور مرحلہ وار امتحانی نظام متعارف کروانا ہے۔ پیکٹاء حکام کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2027-28 سے پانچویں جماعت کے لیے باقاعدہ امتحانی نظام نافذ کیا جائے گا،اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل میں شفافیت اور مارکنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

Comments
Post a Comment