لاہور میں ٹک ٹاکر نور بٹ کی گرفتاری کے پیچھے چھپی اصل کہانی ۔۔۔۔ لاہور پولیس کے ایک ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ نور بٹ کا معمول تھا ہر ہفتہ اور اتوار کو علیٰ الصبح 3،4 بجے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر آجاتی تھی ۔ یہ ڈرفٹنگ کرتی اور انتہائی تیز رفتاری سے ریس کا مقابلہ کرتی ۔ اسے کئی بار روک کر چالان کیا گیا اور وارننگ دی گئی کہ آپ خاتون ہو باز آجاؤ ورنہ گرفتار کر لیں گے ، یہ ہر بار ہنستے ہوئے کہتی : سر آپ نے چالان کرنا ہے کریں اور بات کو ختم کریں ، پھر ہم نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔ اس سنڈے نائٹ کو جب یہ اپنی ہنڈا سوک پر روڈ پر آئی اور معمول کے مطابق ڈرفٹنگ اور ریسنگ شروع کی اور تو پہلے سے سوچے سمجھے پلان کے تحت ہم نے اسے روکا اور لیڈیز پولیس کی مدد سے تھانے لے گئے ، بعد میں ایف آئی آر دینے کے بعد اسے ویمن تھانے منتقل کیا گیا اب قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی جاری ہے
Comments
Post a Comment