سچ کہتے ہیں موت کا وقت اور جگہ مقرر ہے، تقدیر انسان کو گھیر کر بالکل اسی جگہ لے جاتی ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کے ایک ہی گھر سے جب چار سگے بھائیوں کی میتیں اٹھیں تو پورا شہر اشکبار ہو گیا۔
گبول فیملی کا نوجوان جمشید خان گزشتہ روز کراچی میں مزدوری کے دوران ج-اں بحق ہو گیا تھا۔ سوگوار بھائی اپنے پیارے بھائی کی م-یت ایمبولینس میں لے کر اپنے آبائی گاؤں واپس آ رہے تھے تاکہ اس کی تدفین کر سکیں۔
لیکن راستے میں ظاہر پیر کے قریب اس ایمبولینس کو ایک خ-وفناک ح-ادثہ پیش آ گیا۔ ح-ادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایمبولینس میں موجود تینوں سگے بھائی—محمد سلیم، زاہد، اور محمد شاہد—سمیت ڈرائیور بھی موقع پر ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
ایک بھائی کی م-یت لینے جانے والے باقی تین بھائی بھی اب م-یت بن چکے تھے۔ جب ایک ساتھ چار سگے بھائیوں کی میتیں گاؤں پہنچیں تو ہر طرف قیامت کا منظر تھا اور پورا شہر رو پڑا۔
اللہ کریم تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین ثم آمین!
Comments
Post a Comment