"خدا تمہارا بھلا کرے "۔۔۔ نانا پاٹیکر کے بیٹے کا خوبصورت بیان سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔۔۔ نام لیے بغیر ملہار پاٹیکر نے یہ جواب تنوشری دتہ کو دیا جنکا کچھ روز قبل نانا پاٹیکر بارے کہنا تھا کہ "شیطان مر گیا " ۔۔۔ یاد رہے کہ برسوں قبل نانا پاٹیکر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر یہ بات کہی تھی۔ تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے نے نام لیے بغیر کہا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملہ صاف ہو چکا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے، پھر بھی لوگ اس پر بات کررہے ہیں، میں ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہوں گا، جو سچ ہے وہ سچ ہی رہے گا، خدا ان کا بھلا کرے، مجھے ان سے بس یہی کہنا ہے۔
Comments
Post a Comment