گلیوں میں بال بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں

گلیوں میں بال خریدنے والوں سے ہوشیار رہیں

فیروزوالہ کے علاقے کالا خطائی میں گلی میں کھیلتی بچی کو اوباش شخص کھیتوں میں لے گیا۔۔۔
دس سالہ فاطمہ کی والدہ نہیں ہے اور وہی گھر میں چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے روٹی کھانا بناتی تھی
دس سالہ بچی نور فاطمہ گلی میں کھیل رہی تھی ملزم مبینہ طور پر اسے بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گیا ۔۔۔ کھیتوں سے بچی کی چیخیں بلند ہوئیں تو اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ۔۔۔
اہل علاقہ نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر چھترول کی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا ۔۔۔
ایس ایچ او فیروزوالہ جمشید اقبال کی کارروائی ملزم کو گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزم وسیم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گلی محلوں میں بال خریدتا اور فروخت کرتا ہے ۔۔۔
کراچی کے لوگ ان بالوں کے کاروبار کرنے والوں کو محلے میں نہیں چھوڑتے اور ویڈیوز بنا کر ان کے خلاف اپلوڈ کرتے ہیں ۔۔
جبکہ ویڈیوز پر لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں کہ یہ اپنی روزی روٹی کماتے ہیں اور آپ انہیں سے روزی روٹی کا زریعہ چھین رہے ہو حالانکہ ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں یہ براہ راست ملوث پائے گئے ہیں ۔۔۔
ان میں سے بہت سے لوگ دن میں گھروں کا معائنہ کرتے ہیں اور رات کو چوری ڈکیتی کی واردات ڈال دیتے ہیں ۔۔۔
ان لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے گلی محلوں کا خود خیال کریں

Comments