ابو! مجھے شدید تکلیف ہو رہی ہے، میرا جسم نیلا پڑ رہا ہے

ابو! مجھے شدید تکلیف ہو رہی ہے، میرا جسم نیلا پڑ رہا ہے

ابو! مجھے شدید تکلیف ہو رہی ہے، میرا جسم نیلا پڑ رہا ہے... پاؤں کے ناخن کا معمولی درد 14 سالہ معصوم بچی کی ج-ان لے گیا!

سرگودھا کی 14 سالہ اریزہ فاطمہ کے ساتھ ہونے والے اس ظ-لم نے ہر صاحبِ اولاد کا دل دہلا دیا ہے۔ یہ واقعہ ہمارے فرسودہ نظام اور گلی محلوں میں بیٹھے 'م-وت کے سوداگروں' کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہے۔

محض پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن کی تکلیف کے باعث اریزہ 'رشید میڈیکل اسٹور' (بلاک 18) گئی تھی۔ پہلے دن وہاں موجود ع-طائی (Nadeem) نے معمولی آ-پریشن کر کے پٹی باندھی۔ مگر اگلے دن جب بچی دوبارہ گئی، تو اس کے بھائی (Naseem) نے خود کو زیادہ 'تجربہ کار' ظاہر کرتے ہوئے پٹی بدلی اور بچی کو دو ا-نجکشن لگا دیے۔

ا-نجکشن لگتے ہی معصوم اریزہ تڑپ اٹھی، اس نے شدتِ درد سے کہا کہ اس کا جسم نیلا پڑ رہا ہے اور پھر وہ ب-ے ہوش ہو گئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط ا-نجکشن کی وجہ سے بچی کے جسم میں شدید ا-نفیکشن پھیل چکا ہے۔ 3 دن تک وینٹی لیٹر پر زندگی اور م-وت کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر 6 جولائی کی صبح یہ معصوم کلی اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔

یہ صرف غفلت نہیں، ایک معصوم بچی کا سیدھا سیدھا ق-تلِ عمد ہے! ناخن کے درد کا علاج کروانے والی بیٹی آج منوں مٹی تلے جا سوئی ہے اور اس کے بدقسمت والدین جیتے جی م-ر چکے ہیں۔

خدارا! اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اعلیٰ حکام تک آواز پہنچے اور شہر بھر میں پھیلے ان نام نہاد ڈاکٹروں (ع-طائیوں) کے خلاف سخت ترین گرینڈ آ-پریشن کیا جائے... اس سے پہلے کہ کل کسی اور کی بیٹی ان کے ہتھے چڑھ جائے!

Comments