سونا خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر! نئی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

سونا خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر! نئی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

امریکی خزانے کے ایک بڑے اقدام کے بعد ڈالر کی کمزوری کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب متوجہ کردیا، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بلومبرگ کے مطابق پیر کو سونے کی قیمت میں ایک موقع پر 1.2 فیصد تک اضافہ ہوا اور قیمت 4,650 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگئی۔ یہ رواں سال مئی کے وسط کے بعد سونے کی بلند ترین انٹرا ڈے سطح ہے۔ سونے کی قیمت میں حالیہ تیزی کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری کا طویل مدتی حکومتی بانڈز کی خریداری میں اچانک اضافہ کرنے کا اعلان بتایا جارہا ہے۔ اس اقدام کے بعد بانڈز کی پیداوار اور امریکی ڈالر دونوں پر دباؤ آیا، جس سے سرمایہ کاروں میں متبادل اثاثوں کی طلب بڑھ گئی۔

سونے نے گزشتہ ہفتے بھی مسلسل تیسری ہفتہ وار بڑھوتری ریکارڈ کی اور اس دوران اس کی قیمت میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مزید کمزوری اور مالیاتی پالیسی سے متعلق خدشات برقرار رہے تو سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان مزید مضبوط ہوسکتا ہے۔

Comments