کاش وہ یتیم بچی اس دن کھیتوں میں نہ جاتی… علی پور میں 19 سالہ علشبہ پر ہونے والے ظلم نے روح کانپا دی!”
علی پور کی 19 سالہ یتیم علشبہ اپنی بکریوں کے لیے گھاس کاٹنے گئی تھی، لیکن راستے میں گھات لگائے بیٹھا بااثر چوہدری عاشق اس بے بس لڑکی کو دبوچ کر سنسان جگہ لے گیا اور اس پر ظلم کی انتہا کر دی۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ جب یہ مظلوم لڑکی انصاف کی آس لیے تھانے پہنچی تو پولیس نے اس کی رپورٹ تک درج نہ کی۔ آج غریب اور یتیم ہونے کے جرم میں یہ مظلوم بیٹی در در ٹھوکریں کھا رہی ہے، جبکہ ملزم بے خوف ہو کر آزاد گھوم رہا ہے!
کیا ہمارے معاشرے میں یتیم اور بے سہارا ہونا گناہ ہے؟ اس مظلوم لڑکی کی آواز بنیں تاکہ اس ظالم کو سخت سے سخت سزا مل سکے!
Comments
Post a Comment