م نے آپ کے بچوں کو شعور دینے کا ٹھیک نہیں اٹھا رکھا ، ہم پولیس ہیں اور ہمارا کام قانون پر عملدرآمد کروانا ہے ، اب کسی کا مستقبل خراب ہو یا تباہ ہو ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ، ون ویلرز کے ساتھ ہم بہت برے پیش آنے والے ہیں ۔ بچے آپ کے ہیں ان کے مستقبل کی فکر کرنا آپ کا کام ہے ، اب ہم انہیں بزور قانونی طاقت پکڑیں گے ، پرچے دیں گے ، ان کا مستقبل جانے ہماری بلا ،پیار سے سمجھانے اور شعور پھیلانے کی جو حد ہوتی ہے وہ ختم ہو چکی ہے والدین کے لیے عام پیغام ہے کہ اپنے بچوں کو ہمارے شر سے بچا لو ، اپنی ذمہ داری پوری کرو ، کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز سے نمٹنے کے لیے ہم بالکل تیار ہیں ۔ انہیں ہم اب ایک نمونہ بنا کر ہی چھوڑیں گے ۔۔۔۔ سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے عوام کے لیے پیغام

Comments
Post a Comment