نسیم وکی کی والدہ کے جنازے پر میں نے کیا حیرت انگیز منظر دیکھا؟

نسیم وکی کی والدہ کے جنازے پر میں نے کیا حیرت انگیز منظر دیکھا؟ 

نسیم وکی کی والدہ کے جنازے پر میں نے کیا حیرت انگیز منظر دیکھا ؟ مولانا طارق جمیل نے آنکھوں دیکھا احوال بتا دیا ۔۔۔ مولانا طارق جمیل کے بقول : جب نسیم وکی کی والدہ کا انتقال ہوا تو انکی خواہش اور درخواست پر میں جنازہ پڑھانے گیا ، ظاہر ہے وہاں عام لوگ کم اور اداکار زیادہ تھے ۔ یہ وہ فیلڈ ہے جس میں ہر طرح کا گناہ پایا جاتا ہے ، میں نے شان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ذکر اہل بیت پر 25 منٹ کی تقریر کی اور میں نے ان اداکاروں کو ہچکیوں کے ساتھ بھی روتا دیکھا اور دھاڑیں مار کر بھی روتا پایا ، یہ طے ہے کہ وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ میں خود بھی رو رہا تھا اور حیران تھا کہ جنہیں ہم بات بات پر کنجر کہتے ہیں وہ من کے کتنے سچے ہیں ۔ دل کے کتنے معصوم ہیں ۔کیسے کیسے ہیرے ہیں جنہیں ہم نفرتوں کی بھینٹ چڑھا کر خوش ہوتے ہیں ، کنجر رنڈی اور طوائف کہلوانے کا شوق کسے ہوتا ہے ؟ ارے بھائی کون ہے جس نے انہیں کنجرپن اور طوائف بننے پر مجبور کیا ، کیا وہ ماں کے پیٹ سے سب سیکھ کر آئے ہیں ؟ اللہ کے بندو بات کرنے سے پہلے سوچا کرو ، یہ تو وہی جانتا ہے کہ کون اندر سے کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور ایسا بہت کم ہوا کہ میں کسی کے جنازے سے واپس اپنے گھر تک روتا ہی گیا ۔ یہ بھی انہی "کنجروں" کی محفل کا اثر تھا

Comments