6 سال تک حادثے کے شکار شو ہر کو ٹیوب سے کھانا کھلایا، نہلایا دھلایا، ڈائپر بدلے

6 سال تک حادثے کے شکار شو ہر کو ٹیوب سے کھانا کھلایا، نہلایا دھلایا، ڈائپر بدلے

نورالعزوانی کی شادی 2016 میں ہوئی۔ شادی کے ابتدائی دو سال میاں بیوی کو ملازمت اور حالات کی وجہ سے زیادہ تر long-distance marriage میں گزارنے پڑے۔ پھر 2018 میں اس کے شوہر کا ایک شدید کار حادثہ ہوا جس کے بعد وہ طویل عرصے کے لیے بستر کا محتاج ہوگیا۔ اگلے تقریباً 6 سال نورالعزوانی اس کی بنیادی نگہداشت کرنے والی بن گئی۔
اس کی روزمرہ زندگی تقریباً مکمل طور پر شوہر کی دیکھ بھال کے گرد گھومنے لگی۔ وہ اسے ناک سے معدے تک جانے والی nasogastric tube کے ذریعے خوراک دیتی، ڈائپر تبدیل کرتی، نہلاتی اور روزانہ بحالی کی مشقیں کرواتی تھی۔ نورالعزوانی نے بعد میں بتایا کہ شوہر کو کھانسی آتی تو وہ خوفزدہ ہوجاتی تھی۔ گھر والے بھی روز اس کی مدد کے لیے آتے تاکہ اسے کچھ دیر آرام مل سکے۔
2019 سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنی caregiving journey شیئر کرنا شروع کردی۔ لوگ برسوں تک اسے ایک ایسے شوہر کی دیکھ بھال کرتے دیکھتے رہے جو خود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتا تھا، اور اسی دوران اس کے فیس بک فالوورز کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
چھ سال بعد حالات بدل گئے۔ شوہر کی صحت بحال ہونے کے بعد دونوں کا رشتہ ختم ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 میں دونوں کی طلاق ہوگئی اور تقریباً ایک ہفتے بعد اس کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی۔ اس کہانی کا شاید سب سے غیرمعمولی حصہ نورالعزوانی کا ردعمل تھا۔ اس نے سابق شوہر کی نئی شادی کی تصویر کے ساتھ اسے مبارک باد دی اور نئی بیوی سے کہا کہ اب وہ اس کا خیال رکھے۔ جب لوگوں نے سابق شوہر اور اس کی نئی اہلیہ کو برا بھلا کہنا شروع کیا تو نورالعزوانی نے اپنی پوسٹ ہٹا دی اور لوگوں سے انہیں ہراساں نہ کرنے کی درخواست کی۔ اس نے وضاحت کی کہ اس نے اپنی طرف سے شادی نبھانے کی پوری کوشش کی، سابق شوہر نے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، اور دونوں اپنے بچے کی پرورش کی ذمہ داری مل کر جاری رکھیں گے۔
یوں 6 سال تک ایک انسان کو کھلانے، نہلانے، صاف رکھنے اور روز بحالی کی مشقیں کروانے والی عورت کی شادی آخرکار قائم نہ رہ سکی، لیکن رشتہ ختم ہونے کے بعد بھی اس نے لوگوں سے یہی کہا کہ اس کے سابق شوہر کو برا بھلا نہ کہیں۔..

Comments