محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج شام آئندہ 03 سے 05 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب بہاولپور، خانپور ،ملتان، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں بارش برسانے والا سلسلہ موجود ہے۔ بارش برسانے والے اس سلسلے کے زیر اثر اگلے کچھ گھنٹوں میں خانیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور لیہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان بارکھان، کوہلو، موسی خیل ژوب، خضدار اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ے کہ عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments
Post a Comment