آزادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل۔۔14 اگست کے دن افسوسناک خبر

آزادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل۔۔14 اگست کے دن افسوسناک خبر

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں چودہ اگست کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، رکشہ الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاک افعان شاہراہ پرجمرود شاہ گئی کے مقام پر چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں ایک کا نام محمد یاسین ولد محمد نصیر حال پشاور ہے ،باقی کی شناخت جاری ہے ،لاشیں جمرود سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاہور میں بھی یوم آزادی کے موقع پرمینارپاکستان کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے جنگلے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ وقاص علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب لاہورمیں ہی ہیئر تھانہ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مجموعی طور پر دونوں جانب سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Comments