سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
سندھ کے سرکاری ملازمین کووقت سے قبل تنخواہوں،پنشن اور دیگر واجبات کی ادا ئیگی کا فیصلہ کرلیاگیا۔
فیصلے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ یکم تاریخ کے بجائے ہر ماہ 25 تاریخ کو ادا کی جائے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن یکم تاریخ کے بجائے ہر ماہ 26 تاریخ کو ادا کی جائے گی۔
سپلیمیٹری پیرول کی ادائیگی بھی ہر ماہ 29 تاریخ کو کی جائے گی،جی پی فنڈ اور دیگر ادائیگیاں بھی ہر ماہ6سے 16 اور20 تاریخ تک ادا کردی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:مارکیٹ میں تہلکہ، ایرانی ریال کی قدر اچانک آسمان کو چھونے لگی،شہریوں کا کرنسی ایکسچینج سینٹرز پر ہجوم
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے اس حوالے سے تحریری مراسلہ جاری کردیاہے جس میں اداروں کو ادائیگیوں کا پیرول اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment