قیمت 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی! نیا ریٹ جاری کر دیا گیا

قیمت 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی! نیا ریٹ جاری کر دیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا ہوگیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں56روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔
جہازوں میں استعمال ہونےوالے فیول کی قیمت 56روپے 97 پیسے فی لیٹرکم ہونے کے بعد 238روپے 87 پیسے فی لیٹر پر آگئی،اس سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 295روپے 84پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 44 روپے 77 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 199روپے 98پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل اور جیٹ فیول کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔

Comments