کیا تمہارے ابو ڈ-ا-کو تھے؟ اسکول میں پوچھے گئے سوال نے بچے کو رُلا دیا

کیا تمہارے ابو ڈ-ا-کو تھے؟ اسکول میں پوچھے گئے سوال نے بچے کو رُلا دیا

ایڈووکیٹ ملک فہیم کھوکھر نے اپنی ایک ویڈیو میں اس بچے کو ساتھ بٹھا کر سہیل ظفر چٹھہ صاحب سے ایک سوال کیا ہے ۔۔۔ کھوکھر صاحب کہتے ہیں ۔۔۔یہ بچہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے ۔ کچھ ماہ قبل سی سی ڈی نے اس بچے کے والد کو ایک پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائیر۔نگ سے پار کروا دیا ، بچے کی ماں عدت میں ہے اور بچہ خالہ کے ساتھ ایڈووکیٹ صاحب کے پاس پہنچا اس بچے کا سوال ہے کہ جناب والا ہمارے گھر کا خرچہ ، بہن بھائیوں کا دودھ ، کپڑے اور دیگر ضروریات کون پوری کرے گا ؟ اس بچے سے سکول کے بچے سوال کرتے ہیں کیا تمہارا باپ ڈا۔کو تھا جو سی سی ڈی نے اسے مار دیا اور بچے کے پاس جواب نہیں ہوتا ۔۔۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس بچے کا والد صرف ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا ۔۔۔۔ اگر چٹھہ صاحب ناراض نہ ہوں تو جواب دیں کہ اس بچے اور اسکے 3 چھوٹے بہن بھائیوں اور بیوہ ماں کو اب کون پالے گا انکی ضروریات کون پوری کرے گا اور ساری زندگی اس بچے سے پوچھے جانیوالے سوالات کا جواب کون دے گا

Comments