لاہور: سینئر صحافی، دانشور اور معروف مصنف الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سینئر صحافی، دانشور اور نامور ادیب الطاف حسن قریشی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار نمازِ ظہر کے بعد جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم اپنے سوگواران میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
الطاف حسن قریشی طویل عرصے تک ماہنامہ “اردو ڈائجسٹ” کے چیف ایڈیٹر رہے اور کئی معروف کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

Comments
Post a Comment