نواں کٹا کھل گیا : معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا ن لیگی ایم پی اے پر شرمناک الزام ۔۔۔۔۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ن لیگی ایم پی اے کی آن لائن ہرا۔سانی، جان سے مارنے کی د۔ھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں بار بار شکایت کرنے کے باجود پنجاب پولیس، ایف آئی اے نے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔
مریم نواز کے دفتر سے وابستہ افراد نے بھی معاملے کو دبانے، مجھے خاموش کروانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ “میں ایک طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ایم پی اے کی جانب سے شدید آن لائن ہرا۔سانی، سائبر بلیئنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی د۔ھمکیوں کا سامنا کر رہی ہوں۔ہر فورم پر اور ہر دفتر میں حتیٰ کہ مریم نواز کے آفس میں بھی شکایت کی لیکن الٹا انکی آواز کو دبانے اور خاموش کرنے کی کوشش کی گئی ۔بقول مومنہ اقبال آواز اٹھانے اور قانونی کارروائی کی کوشش کرنے کے نتیجے میں، مجھے اور میرے خاندان دونوں کو شدید حفاظتی خطرات کا سامنا ہے۔ میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ فوری طور پر ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز کریں، میرے خاندان کو تحفظ فراہم کریں، اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ اگر اس معاملے کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا، تو میں ایک سیاسی شخصیت کو بچانے میں ملوث تمام افراد کے خلاف دستیاب تمام شواہد پبلک پریس کانفرنس میں سامنے لانے پر مجبور ہوں گی۔مجھے یقین ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف میرے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر غیر جانبدارانہ اور قانونی کارروائی کریں گی۔

Comments
Post a Comment