عوامی نیشنل پارٹی ملاشیاء اورسیز کے صدر عبدالرحمن کو نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے الف خان آباد میں اپنے حجرے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں،ان کے مطابق عبدالرحمن ایک ہفتہ قبل ملاشیاء سے واپس آئے تھے اور 21سال تک بیرون ملک محنت مزدوری کرتے رہے، انہوں نے بتایا کہ ہم گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی، جب حجرے میں پہنچے تو میرے والد خون میں لت پت پڑے تھے۔ اہلِ خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے اصل قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Comments
Post a Comment