پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا گیا ہے، نئے اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول 98.64 روپے اور ڈیزل 91.58 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران سے متعلق کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھیں۔

Comments