313 روپے 44 پیسے فی لیٹر نئی قیمت مقرر نوٹیفکیشن جاری

313 روپے 44 پیسے فی لیٹر نئی قیمت مقرر نوٹیفکیشن جاری

مٹی کا تیل ایک روپے71پیسےفی لیٹرمہنگا کردیاگیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت313 روپے44پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق آج سے ہوگا،اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت311روپے73 پیسےفی لیٹر تھی۔ یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے23پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
جہازوں میں استعمال ہونےوالےجیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10پیسے اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Comments